سکھر؛ خواتین کے عالمی دن کی حوالے سے تقریب منعقد

33

سکھر،08مارچ (اے پی پی): خواتین کے عالمی دن کی حوالے سے شاہد حیات ہال پولیس لائنز میں وومین اینڈ چلڈرن پروٹیکشن سیل اور مختلف این جی اوز کے مشترکہ تعاون سے تقریب منعقد ہوئی۔جس میں پولیس آفیسرز، اہلکاروں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر رافیہ ناز جامڑو نے کہا کہ مجھے یہاں آکر نہایت خوشی ہوئی ہے، ویسے تو ہر دن ہی خواتین کا ہونا چاہیے لیکن عالمی سطح پر یہ دن منایا جاتا ہے، اسی حوالے سے میں کہنا چاہوں گی کہ خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں آنا چاہیے تاکہ مردوں کے برابر کام کر کے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

اے ایس پی گمبٹ نے کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد یہ ہے کہ خواتین کو زیادہ سے زیادہ ہنر مند بنایا جائے تا کہ معاشرے میں پر وقار زندگی گزار سکھیں۔

اس موقع پر سب انسپکٹر مہناز بوزدار، سب انسپکٹر رضیہ شر، نصرت ببر ،افشاں بوزدار، پروفیسر مقصودہ بھٹی، ایڈووکیٹ خالدہ ریاض، ڈاکٹر طیبہ، ڈاکٹر آصف چانڈیو، فردوس فلپوٹو ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذوالفقار احمد چانڈیو نے کہا کہ خواتین کو معاشرے کا اہم حصہ بنانے کےلیے سب کو کردار ادا کرنا چاہیے، آج فائیو جی کے دور میں خواتین کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔