سکھر؛ ہمیں چاہیے کہ ہم پاکستان کی دل و جان سے حفاظت کریں ،مناہل فرقان کا یوم پاکستان پر پیغام

6

سکھر،23مارچ(اے پی پی):23مارچ کے حوالے سے پرائمری کلاس  کی  طالبہ مناہل فرقان  نے اے پی پی سے  گفتگو میں کہاکہ  یہ تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے ،اس پہ دل بھی قربان اس پہ جان بھی قربان ، دوستوں پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو بہت قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہے ،یہ اقبال کا خواب قائد اعظم کی محنت ہے ،یہ ملک ہمیں لاکھوں قربانیوں سے حاصل ہوا ہے ،ہمیں چاہیے کہ ہم بھی پاکستان کی دل و جان سے حفاظت کریں۔