سکھر: آصف علی زرداری کا دوسری مرتبہ بطور صدر مملکت حلف لینے پر میٹھائیاں تقسیم

15

 

سکھر،10 مارچ (اے پی پی ): آصف علی زرداری  کے  دوسری مرتبہ بطور صدر مملکت  حلف لینے  پر  پاکستان پیپلز پارٹی سکھر کے صدر مشتاق احمد سرھیو، ڈپٹی میئر ارشد مغل کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے کارکنان  نے  جشن کیا اور  پریس کلب  میں   میٹھائیاں تقسیم کی گئی۔

اس موقع پر ڈپٹی میئرارشد مغل کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کے صدر مملکت کے منصب پر فائز ہونے سے ملک میں جمہوریت کا تسلسل جاری رہے گا اور پارلیمنٹ اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور ملک جمہوری معاشی ،سیاسی طور پر مضبوط ہوگا۔

 پاکستان پیپلز پارٹی سکھرصدر مشتاق احمد سرھیونے کہا کہ اللہ کی مدد سے ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت صدر آصف علی زرداری کے پاس ہی ہے، صدر آصف علی زرداری کی کامیابی پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت تمام جیالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔