سکھر،22مارچ(اے پی پی): 23مارچ کے حوالے سے حاجی جاوید میمن ، صدر اسمال ٹریڈرز ، صدر صرافہ بازار کا کہنا تھا کہ 23 مارچ بہت اہم اور تاریخی دن ہے 23 مارچ کو قرارداد پاکستان منظور ہوئی اس قرارداد کے بعد پاکستان معرض وجود میں آیا اس کے اندر ہمارے بڑوں کی بہت قربانیاں ہیں اس کو ہم بہت اہم دن مانتے ہیں۔مینار پاکستان کے مقام پر قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی ،اس دن کو ہمیں بہت اچھے طریقے سے منانا چاہیے۔