سکھر،10مارچ(اے پی پی): ایس ایس پی زبیر نظیر احمد شیخ کی ہدایت پر ایس ایس پی سٹی محمد عثمان خان کی قیادت میں ماہ رمضان کے موقع پرشہر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے فلیگ مارچ کیا گیا، فلیگ مارچ گلوب چوک سے شروع ہوکر شہر کے مختلف علاقوں ورک شاپ روڈ، پولیس لائن، محمدی چوک، ایوب گیٹ، نیم کی چاڑھی، شہید گنج ، دعا چوک سے ہو کر پریس کلب چوک میں اختتام پزیر ہوا۔
اس موقع پر ایس ایس پی سٹی محمد عثمان خان نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد رمضان رمضان المبارک کے دوران شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے اور بازاروں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے، مساجد اور تراویح کی اجتماعات اور بازاروں میں سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے گا ۔ شہر اور گردونواح میں سرچ آپریشن کروائے جارہے ہیں۔فلیگ مارچ میں ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز اور 15مددگار کے اہلکار شامل تھے۔