سیالکوٹ؛پاکستان دنیا میں ہماری پہچان ہے، ڈپٹی کمشنر کا یوم  پاکستان پر پرچم  کشائی تقریب سے خطاب

8

سیالکوٹ، 23 مارچ (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں ہماری پہچان ہے، پاکستان دنیا کا واحد  ملک ہے جو اسلام کے نام پر وجود میں آئی۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے حوالے سے ڈی سی آفس میں منعقدہ تقریب پرچم کشائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پرچم کشائی کی اور یوم پاکستان کے موقع پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلمانوں نے آزادی کے لیے بھرپور جہدوجہد کی، اب ہمیں ملکی ترقی کیلئے ہر طرح کے اختلافات بالائے طاق رکھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک آگے بڑھنے اور ترقی کرے۔

تقریب میں  محکمہ سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کے دستوں نے قومی پرچم کو سلامی بھی پیش کی۔ اے ڈی سی ریونیو محمد اقبال، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور، ڈی او سول ڈیفنس خالد اعوان نے بھی تقریب میں شرکت کی جبکہ چاچا کرکٹ صوفی عبدالجلیل اور سماجی شخصیت عبد الشکور مرزا بھی اس موقع پر یہاں موجود تھے۔