صدر مملکت آصف علی زرداری کو وفاقی محتسب کی سالانہ رپورٹ پیش کردی گئی

0

اسلام آباد، مارچ 25 (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری کو وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے وفاقی محتسب کی سالانہ رپورٹ پیش کردی۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی محتسب نے 2023 ءمیں سرکاری محکموں کی بدانتظامی کے خلاف ریکارڈ 194,099 شکایات پر کارروائی کی ، گزشتہ سال کی نسبت  سال 2023 ء میں شکایات پرکاروائی میں 18 فیصد اضافہ ہوا، کل شکایات میں سے 193,028 کا ازالہ کیا گیا ، سال 2022 کے مقابلے میں 22 فیصد اضافہ ہوا، وفاقی محتسب سرکاری محکموں کی بدانتظامی کے خلاف شکایت کنندگان کو فوری اور بلا معاوضہ انصاف فراہم کر رہا ہے۔صدر مملکت نے وفاقی محتسب کی کارکردگی کو سراہا ، رسائی بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔