اسلام آباد،17مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے میر علی ، شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر کے جنازے میں گزشتہ رات شرکت کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشت گرد کارروائیاں کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے ، دہشت گردوں سے جوانوں کے بہائے گئے خون کا خراج لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر بھائی ، بیٹے اور دوست سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں ، وعدہ کرتا ہوں کہ ہمارے بیٹوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور فوج ایک ساتھ ہیں ، دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے ۔