کوئٹہ،26 مارچ (اے پی پی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایئرپورٹ روڈ پی ڈی ایم اے میں ہیوی مشینری کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بھی موجود تھے افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو نئی مشینری سمیت جاری صفائی مہم پر تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پاس اتنا کچرا اٹھانے کی استعداد کار نہیں تھی اب کوئٹہ شہر کی صفائی اور کچرا اٹھانے کے لئے پی ڈی ایم اے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے مشترکہ طور پر حصّہ لے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئٹہ شہر میں ڈیڑھ لاکھ ٹن کچرا پڑا ہوا ہے جسے نئی ہیوی مشینری کے زریعے اب باآسانی اٹھا جاسکے گا۔