کوئٹہ شہر کو صاف رکھنے میں عوام کو صفائی مہم میں انتظامیہ کا ساتھ دینا ہوگا ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

30

کوئٹہ ،26 مارچ (اے پی پی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پی ڈی ایم اے میں نئی ہیوی مشینری کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پی ڈی ایم اے کی ہیوی مشینری کا افتتاح کیا ہے ،کوئٹہ میں ڈیڑھ لاکھ ٹن کچرا پڑا تھا یہ کچرا بڑے ڈیزاسٹر کا پیش خیمہ بن سکتا تھا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کمشنر کوئٹہ کو ایڈمنسٹریٹر کا چارج دے کر انہیں ہدف دیا صوبائی دارالحکومت کو صاف ستھرا شہر بنانے جا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پاس اتنا کچرہ اٹھانے کی استعداد کار نہیں تھی اور کوئٹہ کے بیشتر ایسے علاقے ہیں جہاں سے کبھی کچرہ نہیں اٹھایا گیا۔

 وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہر کو صاف کریں گے شہریوں نے بھی صفائی مہم میں ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بھی آپ اپنے وزیر اعلیٰ کو دیکھیں گے۔