پشاور، 22مارچ(اے پی پی): خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن مینا خان آفریدی نے پوری قوم کو یوم پاکستان کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ کا دن پورے پاکستان میں بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس روز مسلمان رہنماؤں نے دو قومی نظریہ پیش کیا، اور اسکے سات سال بعد پاکستان معرض وجود میں آیا جسکے لئے ہمارے بڑوں نے بڑی قربانیوں دیں۔
23مارچ کے حوالے سے اے پی پی سے خصوصی گفتگو میں مینا خان نے کہا کہ آج کا دن میرا پیغام یہ ہے کہ آئیے پاکستان کو اس طرف لے چلیں جس مقصد کے لیے بڑوں نے اس ملک کو بنایا، آئیے ہم اس ملک کو حقیقی آزادی کیطرف لے چلیں، اور اسمیں اپنا کردار ادا کریں۔
مینا خان نے کہا کہ طلبہء سے خصوصی گزارش ہے کہ اس ملک کی آزادی میں اپنا کردار ادا کریں اور معاشرے کی تبدیلی میں اپنا کردار ادا کریں۔