قصور،07مارچ(اے پی پی): قصورمیں قاتل ڈور کے سوداگر گرفتار، 320 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد، پتنگ فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
تھانہ بی ڈویژن قصور پولیس کی ایس ایچ او وحید عارف کی سربراہی میں کامیاب کارروائی کے دوران شہر قصور میں قاتل ڈور سپلائی کرنے والے دو ملزمان گرفتاراور320 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر لی ،ملزمان عمیر ڈوگر اور جاوید شیخ بھاگو کے رہائشی ہیں جو شہر بھر میں قاتل ڈور سپلائی کر رہے تھے۔ڈی پی اوقصور طارق عزیزسندھونے بتایا کہ تھانہ بی ڈویژن قصور پولیس نے جماعت پورہ کے قریب ناکہ بندی کے دوران دونوں ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان نے جمعہ کے دن شہر قصور میں دوبارہ منائے جانے والی بسنت کے دوران کیمیکل ڈورکی چرخیاں فروخت کرنا تھی۔
ڈی پی اوقصور نے بتایا کہ پتنگ بازی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت آپریشن جاری رہے گا،جو پتنگ اور ڈور بنائے گا، بیچے گا یا پھر اڑائے گا، سیدھا جیل جائے گا۔