قصور،22 مارچ ( اے پی پی):ضلع قصورکے نامورمذہبی سکالرحضرت مولانا قاری حفیظ الرحمن نے خوبصورت آوازمیں “سورۃ جمعہ ” کی تلاوت قرآن پاک کی اورتفصیل سے سورۃ جمعہ کی فضیلت بیان کی۔
قاری حفیظ الرحمن کاکہناتھاکہ “سورۃ جمعہ”مدنی سورۃ ہے اوریہ مدینہ منورہ میں نازل ہوئی،یہ سورۃ 2رکوع اور11آیات پرمشتمل ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اے ایمان والو!جب تمہیں جمعہ کے دن نماز کی طرف بلایاجائے تو اللہ کے ذکرکی طرف دوڑو۔
اللہ تعالیٰ نے سورۃ جمعہ کاذکرفرمایا ہے کہ جمعہ کی عبادت بہت بڑی عبادت ہے اورجمعہ کو یہ فضیلت حاصل ہے کہ جمعہ ہی تمام دنوں کا سردارہے۔رسول اللہ ﷺنے فرمایاکہ آدم کی جو پیدائش کی گئی وہ جمعہ کے دن پیدائش ہوئی۔اللہ تعالیٰ نے جمعہ کو مسلمانوں کے لئے عیدکا دن رکھاہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جمعہ والے دن غسل کیاکرو،خوشبولگایا کرو،سرمالگایاکرو،تیل لگانا آپﷺ کی سنت ہے۔