قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تعاون سے ہفتہ کو ارتھ آور منایا

24

 

اسلام آباد،23مارچ  (اے پی پی):قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تعاون سے  ہفتہ کو ارتھ آور منایا۔ ارتھ آور کے سلسلے میں آج رات ساڑھے 8 بجے سے ایک گھنٹے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس کی غیر ضروری لائٹس بند کی گئیں۔ارتھ آور منانے کا مقصد ماحولیاتی ذمہ داری میں حصہ ڈالنا ہے، پاکستان ماحولیاتی نظام کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں صف اول میں شامل ہے،ارتھ آور دنیا بھر میں کرہ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ بنانے کیلئے لیے منایا جاتا ہے۔