یوم پاکستان ، بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر پرچم کشائی کی تقریب

0

 

کراچی، 23 مارچ  (اے پی پی ):یوم پاکستان کے موقع پر بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا اہتمام بورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم ہاؤس میوزیم نے کیا تھا۔تقریب میں دیگر مہمانوں کے علاوہ سکولوں کے طلباء نے بھی شرکت کی۔پرچم کشائی سے قبل قومی ترانہ بجایا گیا۔ طلباء نے ڈھول کی تھاپ پر مارچ پاسٹ بھی کیا۔