اسلام آباد، 15 مارچ (اے پی پی ): قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر سربراہی پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں 7 آرڈیننس کی مدت میں 120 دن کی توسیع کے لیے قرارداد پیش کی گئی، جس میں پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (ترمیمی) 2023، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (ترمیمی) آرڈیننس 2023، پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ (ترمیمی) آرڈیننس 2023، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (ترمیمی) آرڈیننس 2023، کرمنل لا (ترمیمی) آرڈیننس 2023، پرائیوٹائزیشن کمیشن (ترمیمی) آرڈیننس 2023 اور اسٹیبلشمنٹ آف ٹیلی کمیونیکشن ایپلٹ ٹریبونل آرڈیننس 2023 شامل ہیں۔قرارداد کو اجلاس نے منظور کر لیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی 5 خواتین اراکین نے حلف بھی اٹھایا۔
بعدازاں، قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔