لاہور؛ وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ

9

 

 لاہور،10مارچ(اے پی پی):وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے اتوار کو لاہور میں صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سی ای او لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی صاحب دین کے ساتھ مختلف علاقوں کا معائنہ کیا۔

صوبائی وزیر نے ایوان تجارت روڈ پر کنٹینرز کلیئرنس، کمپیکٹرز کی ورکنگ کا جائزہ لیاشادمان عارضی کولیکشن پوائنٹ کا بھی دورہ کیا اور سیکنڈری ویسٹ کولیکشن کے عمل کا بھی معائنہ کیا۔سی ای او نے بریفنگ میں بتایا کہ شہروں میں موجود عارضی کولیکشن پوائنٹس کو ماحول دوست بنایا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر نے صدیق ٹریڈ سنٹر، مین بلیوارڈ گلبرگ پر جاری روڈ واشنگ اور مکینیکل سویپنگ کا جائزہ لیا۔وزیر بلدیات نے ستھرا پنجاب مہم کے دوران جاری ایل ڈبلیو ایم سی آپریشنل ورکنگ کی تعریف کی۔وزیر بلدیات پنجاب نے شہری علاقوں کے ساتھ دیہی یو سیز میں بھی توجہ دینے کی ہدایت کی۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ پہلے مرحلے میں لاہور کے 5 دیہات کو صفائی کے حوالے سے مثالی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے شہریوں میں بڑے پیمانے پر صفائی کے بارے میں آگاہی مہم چلانے کی ہدایتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

سی ای او بابر صاحب دین نے بتایا کہ عارضی کولیکشن پوائنٹس کے گرد فینسنگ اور پلانٹیشن کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔