لاہور میں مورنگا شجرکاری کا آغاز

0

 

لاہور ،29 مارچ ( اے پی پی ): جونیئر لیڈر سکول فاؤنڈیشن اور نیچرا کئیر کے تعاون سے لاہور میں مورنگا شجرکاری کا آغاز کر دیا گیا ۔سکول کے بچوں اور مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے دو ہزار سے زائد پودے لگائے ۔

اس موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کرنل ( ر) جاوید اقبال اور محمود عربی نے کہا کہ سکول کے بچوں کے گھروں میں بھی درخت لگائیں گے اور اس سلسلے میں خواتین کو مورنگا کے بیج اور درخت دیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ابھی دو ہزار پودوں سے شجر کاری شروع کی ہے اور آئیندہ سالوں میں اسے دس ہزار پودوں تک لیکر جائیں گے ۔

نیچرا کیئر کے روح رواں سید طارق نے کہا کہ ہماری ادارہ پاکستان بھر میں مورنگا کی شجر کاری کر رہا ہے اور قوم کو جلد فوائد نظر آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہر گھر میں ایک مورنگا کا پودا ضرور ہونا چاہیے اور اس شجرکاری کے موسم میں لاکھوں درخت لگانے چاہیے تاکہ موسمی اثرات سے محفوظ رہیں۔