وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے  آمد،شانگلہ حملے کی تحقیقاتی ٹیم سے ملاقات 

0

اسلام آباد،29 مارچ(اے پی ): وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی چینی سفارت خانے  آمد، شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے چین سے  آئی  خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم سے ملاقات کی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی ٹیم کو   حملے کے بارے  اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں چینی شہریوں کے تحفظ اور مجموعی سکیورٹی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چین کے سفیر سے بھی ملاقات کی اور حملے سے متعلق ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔