محکمہ معدنیات میں کرپشن پر قابو پانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائےوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

0

لاہور28مارچ:( اے پی پی ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ کے منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا ۔اجلاس میں گزشتہ دور حکومت کے دوران پنک راک سالٹ کی غیر قانونی طور پر الاٹمنٹ پر کیس نیب میں بھیجنے کا فیصلہ پنک راک سالٹ کی خام حالت میں  برآمد پر پابندی کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ،پنک راک سالٹ سے بہتر ریوینیو حاصل کرنے کیلئے ویلیو ایڈڈ انڈسٹری لگانے کی پلاننگ پر اتفاق کیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنک سالٹ کی ویلیو ایڈڈ پراڈکس پر جامع پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ محکمہ معدنیات میں کرپشن پر قابو پانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ معدنیات کی نیلامی میں انٹرنیشنل سرمایہ کاروں کو بھی مدعو کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ذخائر کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت نہیں ہونے دیں گےصرف اوپن آکشن کے ذریعے  نیلامی ہونگی۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے مواقع پیدا کریں گے اور فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ صوبہ میں لائیں گے۔ مائنز اور منرلز ڈیپارٹمنٹ کی 18 ڈویلپمنٹ سکیموں کیلئے فنڈز فوری فراہم کئے جائیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ مارگلہ ہلز سے لائم سٹون نکالنے والے ٹھیکیداروں سے 4 ارب روپے کے بقایاجات کی ریکوری کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت کے قوانین پر محکمہ عملدرآمد یقینی بنائے۔ اجلاس میں چنیوٹ میں خام لوہے کی مائننگ کا  پراجیکٹ شروع کرنے کیلئے 7 روز میں جامع پلان طلب مائنز اینڈ منرل لیبر کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کیلئے 25 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی ۔اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرویز رشیدصوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر معدنیات شیر علی گورچانی، سیکرٹری معدنیات، چیف سیکرٹری اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔