مری،22 مارچ(اے پی پی): جنگلات ڈویژن کے زیر اہتمام عالمی یوم جنگلات پر ریلی نکالی گئی اور شجرکاری کی گئی۔
اسٹیشن کمانڈر مری،ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے مسیاڑی شوالہ روڈ پر پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا جبکہ ضلعی انتظامیہ، میڈیا نمائندگان،خواتین اساتذہ،طالب علموں اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بھی ملحقہ علاقے میں کثیر تعداد میں پودے لگائے اور آگاہی واک بھی کی۔
اس موقع پر ڈی ایف او مری کا کہنا تھا کے دو لاکھ سے زاہد پودے ضلع مری میں لگائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر اور اسٹیشن کمانڈر مری کا کہنا تھا کے آئیں وعدہ کریں کہ اس ارض وطن کو ہم سر سبزوشاداب بنائیں گے، اپنے حصے کا کم سے کم ایک درخت ضرور لگائیں، جنگلات کو آگ سے محفوظ بنائیں گے۔