لاہور، 30 مارچ(اے پی پی): صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی خدمت کی ہے، ہم سب قائد میاں محمد نواز شریف کے سپاہی اور ادنیٰ کارکن ہیں۔
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب اسمبلی میں ٹیکنوکریٹ، اقلیتی اور خواتین اراکین سے سینٹ انتخابات کے حوالے سے ملاقات کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر محکمہ صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رب العزت کے کرم سے انشاء اللہ سینٹ انتخابات میں کامیابی حاصل ہوگی اور ہم انشاء اللہ عوام کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔
اراکین پنجاب اسمبلی میں عابدہ بشیر، قدسیہ بتول، شازیہ رضوان، عظمیٰ جبین راجہ، سلمیٰ بٹ، عشرت اشرف، آمنہ پروین، زیبا غفور، شہربانو، شگفتہ فیصل، عظمیٰ بٹ، ماریہ طلال اور راحت افزاء موجود تھیں۔