ملتان، 20 مارچ (اے پی پی ):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ملتان ڈویژن میں ستھرا پنجاب مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے جناح پارک کا دورہ کیا اور بریفنگ لی۔انہوں نے پی ایچ اے کو پارک کی حالت زار بہتر کرنے کی ہدایت دی اورکہا کہ پارک میں لائٹیس فنکشنل، داخلی در و دیوار پر رنگ کروایا جائے۔ عید پر جھولوں کو فنکشنل کرنے سے پہلے فٹنس سرٹیفکیٹ جمع کروائے جائیں ۔ضلعی انتظامیہ، پی ایچ اے کو تمام پارکوں میں لگے جھولوں کی انسپکشن کرے۔
انہوں نے واضح کی کہ انسانی جان کیلئے خطرہ کا باعث جھولوں کو مکمل انسپکشن کے بغیر چلنے نہیں دینگے۔ پارکوں،گرین بیلٹس کی صفائ پر خصوصی توجہ دی جائے ۔کسی پارک کے باہر ویسٹ مینجمنٹ کے کنٹینرز ہرگز نا رکھے جائیں۔
اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر عبدالجبار،ڈی جی پی ایچ اے آصف رؤوف بھی کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان کے ہمراہ تھے۔