ملتان،21 مارچ(اے پی پی):ڈیبیٹنگ کلب محمد نواز شریف یونیورسٹی کی نمائندہ اریبہ ایمان نے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940ء کا دن تاریخ پاکستان میں سنہرے حروف میں لکھا جاتا ہے۔
یوم پاکستان کے حوالے سے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان سے خصوصی گفتگو میں اریبہ ایمان نے کہا کہ خطبہ الہ آباد 1930ءمیں علامہ اقبال نے مسلمانوں کے لیے الگ مملکت خداداد کا تصور پیش کیا اور پھر دس سال بعد 23مارچ1940ء کومنٹو پارک لاہور میں مسلم لیگ کے جلسہ عام میں باقاعدہ ایک قرارداد پیش کی گئی اور اسی متفقہ قرارداد کے ذریعے برصغیر میں رہنے والے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کے حصول کی جدوجہد کے آغاز کا اعلان کیا گیااور یہ واضح کیا گیا کہ مملکت اسلامیہ برصغیر اکثریتی مسلم علاقوں پر مشتمل ہو گی۔
اریبہ ایمان نے کہا کہ 23مارچ 1940ء کی متفقہ قرارداد برصغیر کے مسلمانوں کے دو قومی نظریہ کی عکاس پر بنائی گئی اور اگلے سات برسوں میں جہد مسلسل کے ذریعے پاکستان کا حصول ممکن ہوسکا۔