ملتان ؛ موٹروے بیٹ 24 ایم 5 میں ہولی کے تہوار کی رنگا رنگ تقریب منعقد

0

ملتان، 26 مارچ(اے پی پی ): سیکٹر کمانڈر سیکٹر1 ایم 5 ندیم اشرف وڑائچ کی ہدایت پر ڈی ایس پی حسن بھٹی نے   بیٹ 24 میں تعینات ہندو برادری کے 02 افسران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مٹھائیاں اور رنگ بانٹ کر ہولی کا تہوار منایا ۔تقریب میں ایڈمن آفیسر محمد مشتاق اور تمام افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور ہندو برادری کے آفیسران پر مختلف رنگوں کی بارش بھی کی گئی۔

 سیکٹر کمانڈر کی جانب سے انہیں خصوصی تحائف پیش کیے گئے، جس سے ان کی خوشی میں مزید اضافہ ہوا۔ ہندو برادری کے افسران نے دفتر میں رنگوں کی اس تقریب کا اہتمام کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔ڈی ایس پی حسن بھٹی نے کہا کہ اس تقریب نے ٹیم ورک اور ہم آہنگی کے احساس کو مزید فروغ دیا ہے۔