ملتان ؛ ورلڈ بینک کے وفد کی ایم ڈی اے آفس آمد، ٹریفک مسائل کے حل بارے حکمت عملی بنانے پر بریفنگ دی گئی

18

ملتان، 04 مارچ (اے پی پی ): ملتان شہر میں ٹریفک اینڈ ٹرانسپورٹیشن کے مسائل  حل کرنے اور ٹریفک  مسائل   مستقبل طور پر ختم کرنے کے لئے ایک واضح حکمت عملی بنانے کے لئے ورلڈ بینک کے وفد کی ایم ڈی اے آفس آمد، ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے وفد کا استقبال کیا اور ملتان شہر میں ٹریفک کی موجودہ صورتحال اور مین  روڈز اور لنک روڈز اور ان پر چلنے والی ٹریفک کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ  دی ۔

ایم ڈی اے کے شعبہ ٹریفک اینڈ ٹرانسپورٹیشن کی طرف سے مستقبل میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لئے بنائے گئے روڈ میپ اور پبلک ٹرانسپورٹ پر تفصیلی بریفنگ پیش کی گئی۔ وفد نے ایم ڈی اے کی ورکنگ کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ پورے  ساوتھ میں صرف ایم ڈی اے واحد ادارہ ہے جہاں ٹریفک اینڈ ٹرانسپورٹیشن کے لئے پورا ایک ڈائریکٹوریٹ موجود ہے اور وہ کام بھی کر رہا ہے۔

 وفد نے بی آر ٹی میٹرو بس سسٹم ،ویڈا بس سسٹم اور مستقبل میں  پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے  ایم ڈی اے کی جانب بنائے جانے والیے پروجیکٹ کا ڈیٹا وصول کیا۔ اور مستقبل میں ایم ڈی اے کے ساتھ مل کر ملتان شہر کے ٹریفک مسائل حل کرنے پر  اتفاق کیا ۔

بریفنگ میں ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ راؤ زکا الرحمن ، ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم سمیت دیگر افیسران شریک تھے۔