ملتان ؛3 روزہ قومی پولیومہم 25 مارچ سے شروع ہوگی،ڈپٹی کمشنر

0

 

ملتان،19 مارچ(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیرنے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 3 روزہ قومی پولیو 25 مارچ سے شروع ہوگی۔ ملک میں  دو پولیو کیس پازیٹو آئے ہیں جو تشویشناک ہے اور کہا پولیو وائرس کے حوالے سے ملتان کی سیوریج سے لئے گئے تمام سیمپل کلئیر ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی نے پولیو مہم پر تفصیلی بریفننگ دی۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا 10لاکھ سے زائد کم سن بچوں کو گھر گھر مہم کے دوران قطرے پلائے جائیں گے اور انہوں نے کہا 35 سو سے زائد موبائل ٹیمیں فیلڈ میں پولیو کے قطرے پلائیں گی اور کہا ہر ہسپتال، ڈسپینسری، بس سٹینڈ، ویگن سٹینڈ اور ریلوے سٹیشن پر کیمپ قائم ہوں گے اور کہا عوام کم سن بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے قطرے ضرور پلائیں۔