خانیوال؛ یوٹیلیٹی اسٹورز  پر وزیراعظم رمضان پیکچ کے تحت شہریوں کیجانب سے سستی خریداری جاری

0

خانیوال،19 مارچ(اے پی پی):یوٹیلیٹی سٹور پر وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر12.5ارب روپے کے تاریخی پیکچ کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء خوردونوش کی چیزوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔تاریخی پیکچ کے اعلان کے بعد بڑی تعداد میں لوگ یوٹیلیٹی اسٹورز سے سحر و افطار کے لیے اشیائے روزمرہ خرید رہے ہیں۔

خانیوال کے ایریا منیجر یوٹیلیٹی سٹور راؤ ضیاء نے اس حوالے سے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر یہ پیکج چاند رات تک جاری رہے گا۔