اسلام آباد،15 مارچ(اے پی پی): آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اور بروز ہفتہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ اور کالام میں منفی 07، استور منفی 02، گوپس منفی 01 ،اسکردواور بگروٹ میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔