نو منتخب وزیراعظم محمد شہبازشریف نے وزارت اعظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، صدر ڈاکٹر عارف علوی نے حلف لیا

6

اسلام آباد،04مارچ (اے پی پی):نو منتخب وزیراعظم محمد شہبازشریف نے وزارت اعظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی پروقار تقریب پیر کو    ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں منصب سے سبکدوش ہونےوالے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ،  چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق،  پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف، سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز  احمد بگٹی   ، مسلح افواج کے سربراہان  اور  مختلف ممالک کے سفیروں  نے شرکت کی۔ اس موقع پر  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف ،  پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین  آصف علی زرداری ، پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  اور دیگر سیاسی رہنما بھی موجود تھے۔