مکہ المکرمہ کے مشہور نور ہسپتال میں ثقافتی شام کا اہتمام

0

مکہ المکرمہ ،04 مارچ (اے پی پی ):ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویثرن 2030ء کے تحت سعودی عرب میں ملازمت پیشہ افراد اور انکے اہل خانہ اس بات پر  نہائت خوش ہیں اور حکومت سعودی عرب کے شکر گزار ہیں کہ انہیں اپنی ثقافت کو دنیا میں  روشناس کرانے کے بھر پور مواقع دئیے گئے  اس ویثرن کے تحت مکہ المکرمہ کے مشہور نور ہسپتال میں ایک ثقافتی شام کا اہتمام کیا گیا جس میں سعودی عرب، مصر، انڈونیشیاء، بنگلہ دیش، ملائشیاء  اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے اسٹاف نے اپنے اپنے ملک کی ثقافت کو روشناس کرانے کیلئے خوبصورت اسٹالز کا اہمتام کیا جس میں ان ملکوں کے روائیتی کھانے، ملبوسات، دستکاری، وغیرہ  اسٹالز پر رکھی گئیں، ناظرین کے مطابق سب سے خوبصورت اسٹال  پاکستان کا تھا، جسکا انتظامات  انتھک محنت سے محترمہ عفت رانی، آسیہ پروین،کنیز فاطمہ نے کئے۔ ہسپتال کے مختلف  شعبہ جات میں کام کرنے والے پاکستانی اسٹاف  ایمن غلام نبی،جویرہ رومان ، غزالہ علی، ریحانہ فردوس،شاہدہ عایئشہ خان اسٹالز پر  آنے والے دیگر  قومیتوں کے افراد کو  پاکستانی ثقافت سے آگہی دے رہی  تھیں جس میں پاکستان کی اسلامی آرٹ، پاکستان کا لباس اور تاریخ پاکستان سے آگاہ کررہی  تھیں ۔ اسٹالز کا دورہ کرنے والی ہسپتال کی انتظامیہ نے بھی پاکستانی ثقافت اور اسٹالز کی تعریف کی  اور اعلان کیا کہ سعودی عرب کا  ثقافتی دن  ہر سال بہتر سے بہتر سے انداز مین منایا جائے گا۔ اسٹالز پر کھڑی خواتین اپنے اپنے ملکوں کے لباس پہنے ہوئیے تھیں جو خوبصورت منظر پیش کررہا تھا۔