نو منتخب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے سولہویں قومی اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

19

اسلام آباد01 مارچ ،(اے پی پی ):نو منتخب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے سولہویں قومی اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ان سے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کا حلف لیا۔سید غلام مصطفیٰ شاہ نے آج ہونے ہونے والے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں 197 ووٹ حاصل کیے، جبکہ انکے مدِ مقابل جنید اکبر نے 92 ووٹ حاصل کیے۔ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کل 290 ووٹ ڈالے گئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کو ڈپٹی اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔