نگہبان رمضان پیکج کا معیار ہماری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر

20

 

چنیوٹ، 11 مارچ(اے پی پی) :ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگہبان رمضان پیکج  کا معیار  ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خدمات لی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ نگہبان رمضان پیکج میں  بہترین کوالٹی   کا10 کلو آٹے کا تھیلہ ، 2 کلو گھی اور باقی اشیاء ضرورت شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ نگہبان رمضان پیکج کے تحت 1لاکھ 6 ہزار 14 گھرانوں میں سے اب تک  تقریبا 21 ہزار گھرانے مستفید ہو چکے ہیں جس کے لیے نگہبان رمضان پیکج  کی 150 ٹیمیں تین تحصیلوں میں روزانہ 10 ہزار گھرانوں کو راشن فراہم کر رہی ہے ، آخر میں  تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا    کہ  ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے نے کہا کہ نگہبان رمضان پیکج کے لیے  92 فیصد مستحقق  گھرانوں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ باقی 8 فیصد افراد کو دوسرے فیز میں نگہبان رمضان پیکج انکی دہلیز پر فراہم کیا جائیگا۔