وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے اے ایس پی سیدہ شہر بانو نقوی کی ملاقات،اچھرہ واقعہ میں جرات کا مظاہرہ کرنے پر اے ایس پی شہر بانو نقوی کو سراہا

15

لاہور،7مارچ(اے پی پی ): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے اے ایس پی سیدہ شہر بانو نقوی نے جمعرات کو یہاں   ملاقات کی  ہے س۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اےایس پی سیدہ شہر بانونقوی کو گلے لگایا اور تھپکی دی، اے ایس پی شہر بانو نے اچھرہ واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اچھرہ واقعہ میں جرات کا مظاہرہ کرنے پر اے ایس پی شہر بانو نقوی کو سراہا اور کہا کہ خوشی ہے،اے ایس پی شہر بانو نے نوجوان افسروں کے لئے بہادری اور جرأت کی مثال قائم کردی۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ مرکز ، میثاق سینٹر کا دودہ بھی کروں گی ، معاشرے کے قابل رحم طبقات کا تحفظ میری ترجیحات میں شامل ہے ۔

اے ایس پی شہر بانو نے اقلیتی کمیونٹی ،ٹرانس جینڈرز اور لاہور ،گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں اینیمل ریسکیو سینٹر ز کے بارے میں آگاہ کیا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،آئی جی پنجاب پولیس، سی سی پی او لاہور، ایس ایس پی لاء اینڈآرڈربھی موجود تھے۔