لاہور، 15 مارچ (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پلان طلب کرلیا اور کہا کہ سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولت اورآسانی فراہم کی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کےپراجیکٹ پربریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب کا تھا کہ پنجاب میں موجود صنعتوں کا ڈیٹا اور فیوچر انڈسٹری کے اعدادوشمارمرتب کیے جائیں۔ وزیراعلی پنجاب نے مارکیٹ کی ضروریات کا تعین کرکےانڈسٹریل سیکٹرز کی نشاندہی کی بھی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرمایہ کاروں کو محفوظ انویسٹمنٹ کے مواقع فراہم کرنے کے لیے سیکٹر وائز میپنگ کا حکم دے دیا۔ اربن یونٹ سے متعلق اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ انڈسٹری کی میپنگ سے مستند ڈیٹا حاصل کرکے چھوٹے صنعتکاروں کی معاونت کریں گے، بہترسروس ڈیلیوری کے لیے ہیلتھ کئیر، انڈسٹری اور لیبر کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے، اسموگ کے سدباب کی حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے تمام صنعتی یونٹ کا ڈیٹا تیار کیا جائے۔