وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت رمضان نگہبان پیکج  کا اجلاس منعقد

16

لاہور، 18 مارچ ( اے پی پی ): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ۔قائدمسلم لیگ نے رمضان نگہبان پیکج کی کامیابی پر وزیر اعلیٰ مریم نواز اور ٹیم کو مبارکباد دی ۔اجلاس میں تین شہروں میں پائلٹ سوک ایڈمینسٹریشن سنٹرز بنانے کی تجویز کاجائزہ لیا گیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جامع پلان طلب کرلیا۔سوک ایڈمینسٹریشن سنٹرز کو لوکل لاء اور سپیشل لاز، پرائس کنٹرول، پولیس کے اختیارات دینے کی تجویز زیر غور آئی جس پر مزید غور و خوض کی ہدایت کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے کہا کہ عارضی اقدامات کافی نہیں ، پرائس کنٹرول کےلئے ٹھوس پالیسی لائی جائے۔ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی درست کرنے سے پرائس خودبخود کنٹرول ہو جائےگی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پرائس کنٹرول اور ویسٹ مینجمنٹ کیلئے تمام اضلاع میں نئے نظام کی ضرورت ہے۔ پرائس کنٹرول کیلئے ایک باقاعدہ محکمہ ہونا چاہئے جو 12 مہینے قیمتوں کو کنٹرول کرے گا۔ پرائس کنٹرول کا میکانزم نہیں ہے،محکموں کی کپیسیٹی بلڈنگ کریں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری،وزیر خوراک بلال یٰسین، وزیر زراعت  سید عاشق حسین ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔