وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لاہور رنگ روڈسدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ، پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کا حکم

0

لاہور، 28مارچ (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  صبح سویرے لاہور رنگ روڈسدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ کیا اور ایس ایل تھری پراجیکٹ کی جلد تکمیل کا حکم دیا، مریم نواز نے رنگ روڈ ایس ایل فور کی تعمیر کے لیے ضروری اقدامات کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ ایس ایل 4 مراکہ سے شرق پور انٹر چینج ایم تھری تک بنایا جائیگا۔ مریم نواز نے اڈا پلاٹ سے مراکہ ملتان روڈ تک پور ے رنگ روڈ کا دورہ بھی کیا اور ملتان روڈ رنگ روڈ انٹر چینج پر مقامی پودے لگانے کی ہدایت  کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پراجیکٹ کی تکمیل سے جنوبی پنجاب سے آنے والی ٹریفک شہر سے گزرے بغیر منزل پر پہنچ سکے گی، لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کے دونوں اطراف 8،8 کلومیٹر طویل ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ سدرن لوپ تھری سے عوام کو آمد و رفت میں آسانی ہو گی۔