گلگت ،17مارچ (اے پی پی):وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت گلگت بلتستا ن ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں مجموعی طور پر5 ارب64کروڑ59 لاکھ 80 ہزارروپے کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ فیزIجس کی لاگت 75کروڑ 42 لاکھ 81ہزارکے ریویجن کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پاور سیکٹر کے مختلف منصوبوں کیلئے ڈی جی سیٹس کی خریداری اور تنصیب کیلئے 50 کروڑ16لاکھ 24ہزار لاگت کے منصوبے کی منظوری دگئی۔ گلگت بلتستان کے ہائیڈل سٹیشنز کیلئے ٹی جی سیٹس کی خریداری کیلئے 72کروڑ 30 لاکھ لاگت کے منصوبے کے ریویجن کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں 3.2 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ بٹوٹ نومل گلگت 62 کروڑ 87 لاکھ71 ہزار لاگت کے منصوبے کی ریویجن کی منظور ی دی گئی۔اجلاس میں 160 کلو واٹ ہائیڈرو پاور سٹیشن تانگیر کو 2میگاواٹ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ لاگت 82 کروڑ 94لاکھ 39 ہزارکے ریویجن کی منظوری دی گئی۔ جی بی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں تعمیرات کا منصوبہ دیامر ریجن میں معلق پل کو آر سی سی پل سے تبدیل کرنے کے منصوبے لاگت 44 کروڑ 99 لاکھ کے منصوبے کی ریویجن کی منظوری دی گئی اور 18کلو میٹر روڈ کی توسیع اور میٹلنگ چھلت تا بر خاص نگر کے منصوبہ لاگت 75کروڑ 90 لاکھ منصوبے کے ریویجن کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں استور گوریکوٹ تا شغرتھنگ روڈ لاگت 5 ارب 27کروڑ 40 لاکھ کے پی سی ون کی ایکنک سے درستگی کیلئے سفارش کی گئی۔ گلگت شہر زون 2اور3 کو سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ سے منسلک کرنے کا منصوبہ لاگت 99 کروڑ 99لاکھ 58ہزار کے منصوبے کی موڈیفیکیشن کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا کہ گلگت بلتستا ن میں بیشتر منصوبے خصوصاً برقیات کے منصوبے غیر ضروری طور پر ناقص پی سی ون کی تیاری اور آفیسران کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے متعدد بار ریوائز ہوتے ہیں جس کی وجہ سے قومی خزانے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچتا ہے اور عوام بھی بروقت ان منصوبوں سے مستفید نہیں ہوتے ہیں، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان میں غیر ضروری طو رپر ترقیاتی منصوبوں کے ریویجن کے کلچر کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی۔ ناقص پی سی ون بنانے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل میں غفلت برتنے والے آفیسران کیخلاف بلاتفریق سخت کارروائی کرنا ہوگا تاکہ گلگت بلتستان میں ترقیاتی عمل جمود کا شکار نہ ہو۔