وفاقی حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر میں بارشوں اور برف باری کے متاثرین کو 13 مارچ تک معاوضہ ادا کر دیا جائے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف

7

مظفر آباد،08مارچ(اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر میں بارشوں اور برف باری کے متاثرین کو 13 مارچ تک معاوضہ ادا کر دیا جائے گا ،متاثرین کو ان کے گھروں میں آباد کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، پاکستان کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہمیں اپنی ذات سے بالاتر ہو کر اتحاد  و یکجہتی  کے ساتھ  آگے بڑھنا ہو گا ، وقت آگیاہے کہ معیشت کے حوالے سے  بڑے فیصلے  کئے جائیں  جو اشرافیہ کے لیے  بے شک کڑوے ہوں لیکن ان  کا فائدہ عام آدمی کو پہنچے ۔

انہوں نے یہ بات جمعہ کو یہاں آزاد کشمیر میں بارشوں اور برف باری کے متاثرین  سے ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے شدید بارشوں اور برف باری میں جاں بحق افراد کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے ۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ قدرتی آفات اور بارشوں سے جانی نقصان کا ازالہ انسانی بس میں نہیں ہے، ہم مصیبت کی اس گھڑی میں ہم متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں ۔