مارچ (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ملاقات میں پیداواری اور ترسیلی نظام میں سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت سرمایہ کار دوست پالیسی کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی کاروباری افراد کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرونگا۔











