وفاقی وزیر برائے میری ٹائمز افیئر قیصر احمد شیخ سے پورٹ ورکرز فیڈریشن پاکستان کے نمائندگان کی ملاقات

0

اسلام آباد، مارچ 19 ( اے پی پی): وفاقی وزیر برائے میری ٹائمز افیئر قیصر احمد شیخ سے پورٹ ورکرز فیڈریشن پاکستان کے نمائندگان نے ملاقات کی، وفد نے وفاقی وزیر کو وزارت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قیصر احمد شیخ کا ورکرز لیڈرز کو مل کر کام کرنے اور پورٹ کو آگے لے کر جانے اور ملک کا مضبوط ادارے میں شمار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وفاقی وزیر نے دوران ملاقات کہا کہ ملکی پورٹس کو دنیا کے بہترین پورٹ کے مقابلے میں لا کھڑا کریں گے، ملک اس وقت معاشی طور پر زخمی حالت میں ہے بطور پاکستانی ہمارا فرض ہے کہ ہر ادارے کو بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وعدہ کرتا ہوں جہاں جو جو جائز باتیں ہوں گی وہ پورا کریں گے۔

وفد میں نور محمد صدر پورٹ ورکرز فیڈریشن پاکستان، جنرل سیکرٹری محمد عارف، جوائنٹ سیکریٹری عظمت علی، عزیز الرحمن کے پی ٹی، وائس پریزیڈنٹ حق نواز شامل تھے۔