کراچی، 25 مارچ (اے پی پی ): وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے پیر کو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کا دورہ کیا اور پروموشنل سرگرمیوں کے ذریعے ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے اس کے کاموں اور اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو محمد زبیر موتی والا نے وزیر کو ٹی ڈی اے پی کے حوالے سے پریزنٹیشن دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ڈی اے پی کے پاس ملک کی برآمدات کو بڑھانے کا مینڈیٹ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ادارہ برآمدات کے فروغ پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے جام کمال کو طے شدہ مقامی اور بین الاقوامی نمائشوں اور وفود کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔