کراچی، 23 مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے یوم پاکستان کے موقع پر بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پرمسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر میمن اور پارٹی کارکن بھی ان کے ہمراہ مزار تھے۔