وکروں میں سپیشل پرسنز کے کوٹہ پر مکمل عملدرآمد کروایا جارہا ہے، مریم خان

19

ملتان, 15 مارچ )اے پی پی ):کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان سے سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کے وفد نے چئیر پرسن زاہدہ قریشی کی قیادت میں ملاقات کی اور مسائل بیان کئے۔ کمشنر مریم خان نے کہا کہ کسٹمائزڈ وہئیل چیرز، سفید چھڑی اور بریل پرنٹنگ پریس کے منصوبے کی تکمیل کیلئے حکومت پنجاب کو لکھا جارہا ہے۔سرکاری و پبلک مقامات تک معذور افراد کی سہل اور یکساں رسائ ممکن بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ معذور افراد دیگر افراد کی طرح یکساں مواقع کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوکروں میں سپیشل پرسنز کے کوٹہ پر مکمل عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔چئر پرسن زاہدہ قریشی نے کمشنر مریم خان کو انکی ملتان تعیناتی پر پھول پیش کئے۔