ٹرانس پشاور میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب

4

پشاور، 08 مارچ (اے پی پی):8 مارچ کو ٹرانس پشاور میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں خیبر پختونخوا کی نامور شخصیات، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور خواتین اور بی آر ٹی میں خدمات سر انجام دینے والی خواتین کو اعزازی اسناد سے نوازا گیا۔

تقریب کا انعقاد ٹرانس پشاور کی بلڈنگ میں کیا گیا، سی ای او نے مہمانان خصوصی کا استقبال کیا۔اس موقع پر سی ای او ٹرانس پشاور ڈاکٹر طارق عثمان کا کہنا تھا کہ پہلے ٹرانس پورٹ سیکٹر میں خواتین کا نام و نشان نہیں تھا جبکہ بی آر ٹی جینڈر ایکشن پلان کی بدولت بی آر ٹی میں 10 فیصد سے زائد خواتین کام کر رہی ہیں جنکی خدمات کو سراہنے کے لئے آج کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

 تقریب میں خیبر پختونخوا کی صوبائی محتسب رخشندہ ناز نے بھی شرکت کی جو خیبر پختونخوا میں ہراسمنٹ کے خلاف  کام کر رہی ہیں۔ دیگر معزز مہمانان میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی فوکل پرسن آمنہ درانی  ،یو این کی ہیڈ آف سب آفس زینب قیصر خان ، آسیہ خان چئیر پرسن ایم ٹی آئی بنوں تقریب میں شرکت کی۔ تمام مہمان خواتین کو ٹرانس پشاور کی جانب سے سوئینرز پیش کیے گئے۔

 تقریب میں مہمانان خصوصی نے اپنے اپنے اداروں کے تجربات شیئرکئے اور باقی شعبوں میں خواتین کی کارکردگی کو بھی سراہا ۔اس سال عالمی یوم خواتین کا  تھیم  ‘‘انویسٹمنٹ  ان ویمن -ایکزلریٹ  پراگریس ’’تھا۔  ترجمان بی آر ٹی صدف کامل کا کہنا ہے کہ خواتین آبادی کا نصف حصہ ہیں کوئی بھی معاشرہ ان کو یکساں مواقع فراہم کئے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔