پنجاب ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو 1122سرگودہاکا دورہ کیا

20

 

سرگودہا،2مارچ(اے پی پی):پنجاب ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو 1122سرگودہاکا دورہ کیا ۔ دورے کا بنیادی مقصد ریسکیوسرگودہا کی 15سالہ کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔

اس موقع پر سیکرٹری ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ آج سے 15سال پہلے جو پودا لگایا تھا وہ ایک تناآوردرخت بن چکا ہے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت اس کی کارکردگی کی مثال ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بھی اسی جوش اور ولولے سے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اےمرجنسی آفیسر مظہر شاہ نے کارکردگی رپورٹ پیش کی جس پر ڈاکٹررضوان نصیر نے اطمنان کا اظہار کیا اس دورہ کے موقع پر ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فوادشہزاد بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔