پنجاب کلچرل ڈے،سرکاری کالجز میں خصوصی تقریبات کا انعقاد

0

ساہیوال،14 مارچ(اے پی پی):پنجاب کلچرل ڈے کے موقع پر ساہیوال ڈویژن کے تمام سرکاری کالجز میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

پنجاب کلچرل ڈے کے موقع پر طلبا و طالبات نے پنجابی ثقافت کے اظہار کے لئے مختلف پروگرام منعقد کئے،ان پروگراموں میں طلبا و طالبات نے بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیا اور پنجا ب کلچر کی نمائندگی کی۔ ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد مسعود فریدی نے بھی روایتی پگ پہنی اور مختلف پروگراموں کا معائنہ کیا۔ طلبا و طالبات نے نہ صرف روایتی لباس، برتن اور دوسری گھریلو اشیاءکی نمائش کی اور  روایتی ماہیے، گانے کے بھی مقابلے منعقد ہوئے -طالبات نے روایتی کھیل بھی پیش کئے اور پنجابی ثقافت کی بھر پور ترجمانی کی۔