چئیرمین محسن نقوی  کیجانب سے  پی سی بی کے وسائل میں اضافے کا قابل عمل پلان تیار کرنے  کی ہدایت

0

اسلام آباد، 23 مارچ(اے پی پی ): چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی سی بی کے وسائل میں اضافے کا قابل عمل پلان تیار کرنے  کی ہدایات دے دی ہیں ، محسن نقوی نے ڈائریکٹرز مارکیٹنگ، اسٹیٹ اور کمرشل کو ریونیو جنریشن کاپلان مرتب کرنے کا ٹاسک دیا۔

پی سی بی کے ڈائریکٹرز سے ملاقات کے دوران تمام ڈائریکٹرز نے اپنے شعبوں کی کارکردگی اور متعلقہ امور  کے بارے بریفنگ دی۔چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو  بہتر بنانا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سہولتیں میسر ہوں۔ کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر سطح پر جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے اور پی سی بی کو لیڈنگ ادارہ بنانے کےلیے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائے جائیں۔

اجلاس میں پی ایس ایل کو زیادہ دلچسپ بنانے اور خواتین کرکٹرز کےلئے پی ایس ایل شروع کر نے کی تجاویز زیرِ غور آئیں۔