یوم پاکستان ؛ڈپٹی  کمشنر آفس ملتان میں پرچم کشائی تقریب، ریسکیو 1122و دیگر فورسز نے سلامی پیش کی

0

ملتان، 23 مارچ (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام  یوم پاکستان کے موقع پر ڈی سی آفس میں مرکزی پرچم کشائی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔کمشنر ، ڈپٹی کمشنر  نے دیگر شرکاء کے ہمراہ پاکستای پرچم سربلند کیا ۔ریسکیو 1122 ملتان اور دیگر فورسز کے چاک و چوبند دستوں نے  پاکستانی پرچم کو بھرپور  سلامی پیش کی۔

 یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان کا کہنا تھا کہ ہمیں نیک نیتی اور ایمانداری سے کام کرنے کے عہد کی یاد دلاتا ہے، آزادی بڑی نعمت ہے،نوجوان نسل کو بزرگوں کی قربانیوں یاد رکھنی چاہیے۔ آزاد قومیں اپنی ثقافت اور نظریے کو زندہ رکھتی ہیں ۔

تقریب میں شہداء کے خاندانوں، قومی ہیروز اور عام عوام  نے بھرپور شرکت کی۔شرکاء کے پرجوش نعرے، قومی پرچم بھی لہرائے گئے۔