کراچی پریس کلب میں صحافیوں کیلئے بہترین افطاری کا اہتمام

25

کراچی ، 19 مارچ (اے پی پی ):صحافیوں کی ایک بڑی تعداد کراچی پریس کلب پر افطار کرنا پسند کرتی ہے اس کی وجہ  یہ ہے کہ  یہاں کا پر سکون ماحول اور سستی ترین افطاری جو کہ پریس کلب انتظامیہ کی جانب سے انتہائی شاندار انداز میں پیش کی جاتی ہے۔

 پریس کلب کے ماحول میں افطار کرنے کا اپنا ہی لطف ہے۔ صحافی اس بات کو سراہتے ہوئے برملا کہتے ہیں کہ افطاری کا ایسا معیار پورے پاکستان میں کہیں نہیں ملتا ہے ۔